Get Alerts

فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، پانچ بار کا عالمی چیمپئن برازیل باہر، ناروے پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، پانچ بار کا عالمی چیمپئن برازیل باہر، ناروے پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، جہاں پانچ مرتبہ کا عالمی چیمپئن برازیل پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

اس تاریخی فتح کے ساتھ ناروے نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ناروے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط حریف برازیل کو شکست دے کر ایونٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

ایک اور پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میکسیکو کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

کوارٹر فائنل میں اب ناروے اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی کے لیے مقابلہ کریں گی۔

ٹیگز: