میکسیکو:فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ناروے اور فرانس نے اپنے اپنے میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں جگہ بنا لی۔
کھیلے گئے میچ میں ناروے نے آئیوری کوسٹ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ فرانس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
ادھر میکسیکو اور ایکواڈور کے درمیان ناک آؤٹ مرحلے کا اہم مقابلہ جاری ہے، جس کے فاتح کا فیصلہ میچ کے اختتام پر ہوگا۔