لاس اینجلس/ٹورنٹو: فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگال، اسپین اور سوئٹزرلینڈ نے اپنے اپنے میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں جگہ بنا لی۔
پرتگال نے سخت مقابلے کے بعد کروشیا کو 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا، جبکہ اسپین نے آسٹریا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔
ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ نے الجیریا کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پرتگال اور اسپین کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی، جبکہ سوئٹزرلینڈ اپنے اگلے حریف سے مقابلے کے لیے تیار ہے۔