لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے جنوبی کوریا ہاکی فیڈریشن کی دعوت قبول کر لی ہے، جس کے تحت قومی ہاکی ٹیم 8 سے 15 ستمبر 2026 تک جنوبی کوریا کا دورہ کرے گی۔
دورے کے دوران قومی ٹیم بین الاقوامی میچوں کی سیریز اور تربیتی سیشنز میں حصہ لے گی، جو ایشین گیمز سے قبل تیاریوں کا اہم حصہ ہوں گے۔ اس دورے کا مقصد کھلاڑیوں کو مضبوط حریف کے خلاف معیاری بین الاقوامی میچ پریکٹس فراہم کرنا ہے۔
پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ یہ سیریز قومی ٹیم کی تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کو بھی مضبوط کرے گی۔