Get Alerts

نظام میں تبدیلی لانی ہے تو پارلیمنٹ سے آغاز کیا جائے: خواجہ آصف

نظام میں تبدیلی لانی ہے تو پارلیمنٹ سے آغاز کیا جائے: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے نظام میں تبدیلی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محسن نقوی گزشتہ ساڑھے تین سال سے ملک کے انتہائی طاقتور عہدوں پر فائز ہیں، اگر وہ واقعی نظام میں تبدیلی چاہتے تھے تو اس حوالے سے عملی پیش رفت کر سکتے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر نظام کو مضبوط بنانا ہے اور حقیقی تبدیلی لانی ہے تو اس کا آئینی اور جمہوری فورم پارلیمنٹ ہے۔ ان کے بقول اس معاملے پر وفاقی کابینہ میں بھی تفصیلی غور کیا جا سکتا ہے، تاہم محسن نقوی پارلیمنٹ اور کابینہ کے اجلاسوں میں کبھی کبھار ہی شرکت کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے مشورہ دیا کہ عملی اقدامات ہی نظام میں بہتری کا راستہ ہموار کر سکتے ہیں۔

ٹیگز: