عمران خان کیخلاف تحریک  عدم اعتماد کب لانی ہے؟ پی ڈی ایم کے اجلاس میں غور

عمران خان کیخلاف تحریک  عدم اعتماد کب لانی ہے؟ پی ڈی ایم کے اجلاس میں غور
سورس: File

لاہور : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کااہم اجلاس لاہور میں شروع ہوگیا ہے۔ مولانافضل الرحمن اجلاس کی صدارت کر  رہے ہیں۔اجلاس میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جا رہا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں رہائش گاہ پر ہونے والے پی ڈی ایم کے اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز اور دیگر جماعتوں کے رہنما بھی موجود ہیں۔ 

اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف  اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار لندن سے ویڈیو لنک پر شریک ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پر پی ڈی ایم کے اجلاس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ 

مصنف کے بارے میں