روس نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کی حمایت کر دی

روس نے شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کی حمایت کر دی

سوچی: روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کے خیرمقدم کے لئے تیار ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر اعظم دیمتری میدویدیف نے جمعے کو شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس تنظیم میں ایران کی رکنیت میں کوئی رکاوٹ نہیں دیکھ رہا ہے۔

انھوں نے روس کے شہر سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کافی عرصے سے تنظیم میں مبصر ملک کی حیثیت سے شریک ہے۔ سیاسی، اقتصادی اور فوجی اتحاد پر مشتمل شنگھائی تعاون تنظیم میں روس، چین، قزاقستان، کرغیزستان، تاجکستان بانی ممالک کی حیثیت سے شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں