روس اور چین نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی قرار داد  ویٹو کردی

روس اور چین نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی قرار داد  ویٹو کردی

واشنگٹن :روس اور چین نے غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی قرار داد  ویٹو کردی۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی قراردار پر رائے شماری کیلئے اجلاس ہوا۔
سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے قرار داد کی حمایت کی جبکہ روس، چین اور الجزائر نے مخالفت کی۔امریکا کی مندوب نے قرارداد پیش کرتے ہوئے 7 اکتوبر کے حماس حملوں کی مذمت کا مطالبہ کیا۔روسی مندوب نے اسرائیل کی حامی امریکہ کی قرارداد کو منافقت اور بھونڈا ڈرامہ قرار دیا۔
 ان کا کہنا تھا کہ امریکہ قرارداد کے ذریعے حماس کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے رفح پر اسرائیلی چڑھائی کیلئے راہ ہموار کرنا چاہتا ہے۔روسی مندوب  نے مزید کہا کہ امریکی قرارداد کا اصل مقصد اسرائیل کو سزا سے بچانے کیلئے وقت حاصل کرنا ہے۔امریکی مندوب نے کہا کہ روس کا قرارداد کے خلاف ویٹو کرنا ہمیں ناکام بنانے کیلئے اوچھا اقدام ہے۔

مصنف کے بارے میں