والدہ کی وفات کے بعد نوازشریف کا پہلا پیغام

والدہ کی وفات کے بعد نوازشریف کا پہلا پیغام
کیپشن: فائل فوٹو

 لاہور،سابق وزیراعظم نوازشریف نے والدہ کے انتقال پر افسوس کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف نے اپنے سوشل میڈیا پر ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ والدہ کے انتقال پر اندرون وبیرون ملک سے  لاتعداد تعزیتی پیغامات وصول ہوئے ہیں ۔ 

15c3dfaa32cb4a8ae198acbef452a7c3

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے دکھ میں اظہار افسوس کرنے والوں کے لئے دعا گو ہوں ۔ اللہ ان پر اپنی رحمتیں اوربرکتوں کا سایہ قائم رکھے ۔ اور دنیا سے چلے جانے والے ان کے پیاروں کی مغفرت فرمائے ۔ 

نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہو گیا تھا اور ان کو لاہور میں جاتی عمرہ میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا ۔