پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کینبرامیں عشائیہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کینبرامیں عشائیہ
سورس: File

کینبرا:آسٹریلیا میں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نےکینبرا کے پاکستان ہاؤس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹیم آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور کھیلوں کے سفیر کے طور پر یہ بہترین مثال قائم کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے اس موقع پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔کپتان شان مسعود نے بھی اس موقع پر ٹیم کو مدعو کرنے پر زاہد حفیظ چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کینبرا میں  آج آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی اور امام الحق شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے ساتھ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے علاوہ آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کیساتھ 4 روزہ میچ کھیلے گی جو 6 دسمبر سے 9 دسمبر تک شیڈولڈ ہے۔ 

 قومی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔دوسرا ٹیسٹ میلبورن میں 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔
 

مصنف کے بارے میں