لاہور: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے چار روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ لندن سے لاہور پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر حکومتی شخصیات اور انتظامی حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
وزیراعظم نے اپنے دورے کا آغاز بحرین سے کیا تھا، جہاں انہوں نے بحرین کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور بحرین نائٹ ہڈ ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیے گئے تھے۔ بحرین کے سرکاری دورے کے بعد، وزیراعظم نے برطانیہ کا نجی دورہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج رات لاہور میں اپنی نجی رہائش گاہ پر قیام کریں گے اور کل اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اسلام آباد روانگی سے قبل ایک اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں سیاسی صورت حال اور جاری حکومتی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اگرچہ اس ملاقات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں، تاہم حکومتی حلقوں میں اسے اہم سمجھا جا رہا ہے، اور اس کو ممکنہ اہم فیصلوں کے حوالے سے بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔