Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے؛ لاہور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے؛ لاہور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب سرکاری دورے مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور سینیئر ایڈوائزر پنجاب علی ڈار نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
استقبال کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں تینوں برادر ممالک کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران درج ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے حالیہ سفارتی دوروں کے مثبت اثرات اور عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا۔
 محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ داخلی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    انتظامی امور: وزیراعظم کو ان کی عدم موجودگی میں ہونے والی اہم حکومتی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ٹیگز: