استنبول: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے، جہاں اتاترک ایئرپورٹ پر ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترک وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔
وزیراعظم کے اس دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے فروغ سمیت اہم امور پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔