Get Alerts

بنوں: اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار فائرنگ کے حملے میں شہید

بنوں: اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار فائرنگ کے حملے میں شہید

بنوں :  بنوں کے علاقے میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ حملے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ میرانشاہ روڈ پر فلور ملز کے قریب پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد، ملزمان زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان اور دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں، جبکہ تین افراد زخمی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

اس حملے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

اس سے قبل، اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، جس میں 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی ہوئے۔

ٹیگز: