Get Alerts

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی سکیم میں تبدیلی پر غور، پرسنل بیگیج سکیم ختم کرنے کی تجویز

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی سکیم میں تبدیلی پر غور، پرسنل بیگیج سکیم ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد:وفاقی حکومت استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی موجودہ پالیسی میں ترامیم کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ اس کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔ اس ضمن میں وزارتِ تجارت نے ایک سمری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھیجی ہے، جو ای سی سی کے اگلے اجلاس میں زیرِ غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق اس سمری میں پرسنل بیگیج سکیم کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ٹرانسفر آف ریزیڈنس اور گفٹ سکیموں کو سخت کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے تاکہ ان اسکیموں کے غلط استعمال پر قابو پایا جا سکے۔

وفاقی حکومت کا اصولی فیصلہ ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی میں ضروری ترامیم کی جائیں، تاہم حتمی فیصلہ ای سی سی کے اجلاس کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا۔

ٹیگز: