راولپنڈی : سینیٹر فیصل واوڈا نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں ممکن نہیں، جبکہ بہنوں سے ملاقات غیر سیاسی نوعیت کی تھی اور یہ ان کا حق تھا جو انہیں حاصل ہوا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی عمل میں "دو قدم پیچھے، ایک قدم آگے" کا اصول اہم ہے اور گزشتہ اقدامات سے فائدہ ہوا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے اڈیالہ اور اسلام آباد میں مثبت اقدام کی تعریف بھی کی۔
سینیٹر نے میران شاہ میں شہید ہونے والے بہادر افسر کے اہل خانہ کی داد رسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا شہداء کو عزت و تکریم دیں، اور سوال اٹھایا کہ اگر ہم اپنے لوگوں کے لیے کھڑے نہ ہوں تو کون کھڑا ہوگا۔