'وزیراعظم کی کتاب کا عنوان اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک لیجانے کا طریقہ ہونا چاہیئے'

'وزیراعظم کی کتاب کا عنوان اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک لیجانے کا طریقہ ہونا چاہیئے'

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیراعظم کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی کتاب کو نوجوانوں پر مسلط کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ ان کی کتاب کا عنوان اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک لیجانے کا طریقہ ہونا چاہیئے۔

واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کو سرکاری لائبریریوں میں رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں