Get Alerts

محمد زبیر عمر نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

محمد زبیر عمر نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا. چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ نے محمد زبیر سے حلف لیا.محمد زبیر نےسندھ کے32ویں گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا.

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تقریب میں شریک ہوئے.قریب میں وفاقی ، صوبائی وزرااور اراکین اسمبلی کی بھی شرکت.گورنرسندھ محمد زبیر کی تقریب حلف برداری کے بعد نعرے بازی کی گئی۔دیکھو دیکھو کون آیا،شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے گئے.