لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل میں تکلیف ہونے کے باعث لاہور کے ہسپتال میں منتقل کرنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کو دل میں تکلیف کے باعث بہت جلد لاہور کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جائیگا۔نواز شریف کی ممکنہ آمد کے باعث ہسپتال کے چاروں اطراف اور مین دروازوں پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔
واضع رہے کہ چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا معائنے کے بعد بورڈ نے بھی اپنی رپورٹ میں محکمہ داخلہ سے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی ۔