Get Alerts

داعش کو افغانستان سے نکال باہر کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کام ہے :طالبان

داعش کو افغانستان سے نکال باہر کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کام ہے :طالبان
کیپشن: image by facebook

لندن : افغان طالبان کے مذاکراتی وفد کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد داعش کو افغانستان سے نکال باہر کرنا ہمارے لیے کوئی بڑی بات نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں افغان طالبان کے مذاکراتی وفد کے ترجمان سہیل شاہین نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد داعش کو افغانستان سے نکال باہر کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوگا ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا کبھی بھی یہ مقصد نہیں رہا ہے کہ افغانستان پر قبضہ کر لیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کے ساتھ مل کر معاملات کو آگے بڑھائیں ، ہم بھی چاہتے ہیں کہ افغانستان ترقی کرے اور اس کیلئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا