پاکستانی طالبان افغانستان سے نکل جائیں : افغان طالبان کا حکم 

پاکستانی طالبان افغانستان سے نکل جائیں : افغان طالبان کا حکم 
سورس: فائل فوٹو

کابل : پاکستان کی جانب سے تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حوالے سے شکایات کے ازالے کےلیے افغان طالبان نے اعلیٰ سطح کا کميشن تشکیل دیدیا ہے۔

وائس آف امریکا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستان کی ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغان طالبان کا تین رکنی کمیشن  سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی ہدایت پر بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمیشن نے پاکستانی طالبان کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اپنے معاملات حل کریں اور پاکستانی حکومت کی جانب سے عام معافی کے عوض اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ پاکستان چلے جائیں۔ یعنی افغانستان سے نکل جائیں۔

یاد رہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان، ملک میں کالعدم ہے جبکہ پاکستان موقف ہے کہ ٹی ٹی پی نے ملک سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول سے قبل اشرف غنی کی حکومت نے مسلسل الزامات کی تردید کرتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کو پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان، ٹی ٹی پی کا معاملہ افغان طالبان کے سامنے رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔