Get Alerts

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ ، سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب ،افغان چیک پوسٹ تباہ

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ ، سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب ،افغان چیک پوسٹ تباہ

اسلام آباد :  افغان طالبان نے طورخم اور تیراہ کے علاقوں میں پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا، مشرف زیدی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا سخت اور فوری جواب دیا جائے گا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، جھڑپیں سرحدی علاقے کے تین مختلف پوائنٹس پر ہوئیں اور فائرنگ کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ پاک فوج کے تمام جوان محفوظ رہے، جبکہ جوابی کارروائی کے دوران افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ٹیگز: