Get Alerts

پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی : پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس پر پاک فوج نے فوری اور بھرپور ردعمل دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، افغان فورسز نے انگور اڈہ، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بلوچستان کے علاقے بارام چاہ میں فائرنگ کی۔

ذرائع نے بتایا کہ افغان فورسز کا مقصد سرحد پار دہشت گرد گروپوں کو پاکستان کی حدود میں منتقل کرنا تھا۔ تاہم، پاک فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں نے فوراً اس حملے کا بھرپور جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فوج نے افغان فورسز کی متعدد سرحدی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی افغان فوجی اور دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس کارروائی کے دوران افغانستان کی متعدد سرحدی پوسٹیں تباہ ہو گئیں اور طالبان کی جانب سے اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی بھارت کے دورے پر تھے۔ پاکستان نے متقی کے دورہ بھارت کے دوران دہشت گردی کے حوالے سے دیے گئے بیانات کی سخت مذمت کی، اور کہا کہ افغان حکام دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داریوں سے منحرف ہو کر علاقائی امن کے لیے اپنے فرائض سے عہدہ بر نہیں ہو سکتے۔

یاد رہے کہ افغان وزیرِ خارجہ نے گزشتہ روز افغانستان میں ہونے والے دھماکوں کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔

ٹیگز: