اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں کو اللہ تعالیٰ کا انعام قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ بارشیں اللہ تعالیٰ کا انعام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان بارشوں سے ہماری پیداوار میں اضافہ ہو گا خاص طور پر بارانی علاقوں میں پیدا ہونے والی فصلیں ان بارشوں سے مستفید ہونگی۔ انہوں نے اپی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ان بارشوں سے زیرزمین پانی کی سطح میں اضافہ ہو گا۔
The rains & snowfall we have received in Pakistan are truly a blessing from God. The rains have been most timely for our crops esp the Barani crops. Also, the rainfall will raise the water table while the snow will melt into our rivers.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 2, 2019