موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری، مزید بارشوں کی پیشگوئی

موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری، مزید بارشوں کی پیشگوئی
سورس: File

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔  محکمہ موسمیات نے آج بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال کے علاوہ جہلم، سیالکوٹ، نارووال،  گوجرانوالہ میں بادل برسیں گے۔

فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، بہاولنگر،گجرات، قصور، میانوالی، سرگودھا،  اوکاڑہ، ڈی جی خان، راجن پور میں بارش کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پشاور،  مانسہرہ، ایبٹ آباد،  دیر، سوات، شانگلہ، بونیر،  کوہستان سمیت مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال اور کرم میں بھی آج بادل برس سکتے ہیں۔

آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود اور بارش کا امکان ہے جب کہ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کراچی سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ اور بدین میں آج بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ جب کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

مصنف کے بارے میں