Get Alerts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا نیا اسپیل، موسلادھار بارشیں؛ گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا نیا اسپیل، موسلادھار بارشیں؛ گرمی کا زور ٹوٹ گیا، مزید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کے نئے اسپیل نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں، جن میں ٹاؤن شپ، فیروزپور روڈ، گلبرگ، کینال روڈ اور دیگر مقامات شامل ہیں، موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث گرمی اور حبس کا خاتمہ ہوگیا اور شہریوں نے خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اٹھایا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں نے مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش سے متعلق حادثات میں پنجاب میں 13 جبکہ خیبرپختونخوا میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ متعدد علاقوں میں مکانات، دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے، جبکہ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ٹیگز: