لاہور،کراچی ، اسلام آباد:مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل آج سے پنجاب میں داخل ہونے کو تیار ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مری، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، چکوال، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
موسم کا یہ سلسلہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کو بھی متاثر کرے گا، جہاں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے بھی آگاہ کیا ہے، جبکہ متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔