Get Alerts

 پنجاب میں مون سون کا دوسرا اسپیل، 19 سے 23 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

 پنجاب میں مون سون کا دوسرا اسپیل، 19 سے 23 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دنوں کے دوران بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 23 جولائی تک صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں بارش کے امکانات زیادہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال سمیت دیگر اضلاع میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

ٹیگز: