Get Alerts

ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد رضوی کے نکاح کی تقریب کل ہو گی

ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد رضوی کے نکاح کی تقریب کل ہو گی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر   اور مرحوم  علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے حافظ سعد حسین رضوی کے نکاح کی تقریب کل منعقد ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق  ٹی ایل پی سربراہ حافظ  سعد رضوی کی نکاح کی تقریب کل 3 فروری کو ہو گی جبکہ  ولیمے کی تقریب 5 فروری (ہفتہ) کو پنجاب یونیورسٹی کے لان یا لاہور کی سبزہ زار ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہوگی۔

پارٹی کے ذرائع نے  بتایا ہے کہ مہمانوں کی تعداد اور گراؤنڈ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ولیمہ کے مقام کا فیصلہ ایک دو روز میں کیا جائے گا۔تقریب میں اہم مذہبی، سیاسی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

ٹیگز: