پی ایس ایل میں آج پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہو گا

پی ایس ایل میں آج پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا ٹاکرا ہو گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نوویں میچ میں آج پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ 
لاہور قلندرز کے سکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فخر زمان، کامران غلام، محمد حفیظ، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزا، بین ڈنک، راشد خان، حارث رﺅف، زمان خان، سہیل اختر، محمد عمران رندھاوا، احمد دانیال، ڈین فوکس کروفٹ، میٹی پوٹس، معاذ خان، عاکف جاوید، ذیشان اشرف اور سید فریدون شامل ہیں۔ 
پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، عثمان قادر، پیٹرک براؤن، ثمین گل، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، ارشاد اقبال، سلمان ارشاد، محمد حارث، محمد عمر اور سراج الدین شامل ہیں۔ 
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک 2 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا ہے اور 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ پشاور زلمی نے بھی دو میچز کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی اور ایک میں اسے شکست ہوئی اور یہ 2 پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں