Get Alerts

روسی صدر نے یوکرائن جنگ سے متعلق پہلی دفعہ خاموشی توڑ دی

Russia Ukraine, Biden,Russia Ukraine uk

ماسکو:روسی صدر پیوٹن نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اتحادی سکیورٹی تحفظات کو نظر انداز کر رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ روس پر قابو پانے کیلئے سابق سوویت ریاستوں کو بطور آلہ کار استعمال کررہے ہیں ۔

روسی صدر کا کہنا تھا امیدہے کہ آخر کار کوئی نہ کوئی حل تلاش کر لینگے حالانکہ یہ آسان نہیں ،پیوٹن نے کہا امریکہ اور ان کے اتحادی اس مسئلہ کو حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے ۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا پر  الزام  لگایاکہ  ایک جانب تو  امریکا  یوکرین کی سلامتی کے بارے میں خدشات کا اظہار کر  رہا ہے اور  دوسری طرف  روس پر قابو پانے کی کوششوں میں سابق سوویت ریاست کو بطور ’آلہ‘ استعمال کر رہا ہے۔

پیوٹن نے مزید کہا اگر روس کے سکیورٹی خدشات سمیت تمام فریقین کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے تو یوکرین کے معاملے پر تعطل کے خاتمے کے لیے بات چیت ممکن ہو سکتی ہے۔