Get Alerts

حکومت نے رواں سال 14 سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومت نے رواں سال 14 سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سمیت سال بھر میں مجموعی طور پر 14 سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سال 2022 کی سرکاری تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر، 23 مارچ یوم پاکستان، یکم مئی یوم مزدور کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ 
شیڈول کے مطابق 3، 4، 5 مئی کو عید الفطر، 10، 11، 12 جولائی عید الاضحی اور 7، 8 اگست کو عاشورہ محرم کی تعطیلات ہوں گی۔ 14 اگست یوم آزادی، 9 اکتوبر عید میلاد النبیﷺ کو بھی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ اس کے علاوہ 25 دسمبر یوم قائد اعظم کے موقع پر سرکاری تعطیلات ہوں گی۔

ٹیگز: