Get Alerts

آئی ایم ایف نے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی، شوکت ترین

 آئی ایم ایف نے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی، شوکت ترین
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کیلئے چھٹی قسط کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹ میں بتایا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے چھٹی قسط تقریباً ایک ارب ڈالرز کی ہے۔

دوسری طرف وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آئی ایم ایف کی قسط سے معیشت میں بہتری آئے گی اس کامیابی میں بلاول اور شہباز شریف کی خاموش حمایت کے شکرگزار ہیں۔ بلاول اور شہباز شریف نے اپنے ، اپنے سینیٹرز کو غیر حاضر رکھا تاکہ بل پاس ہوں۔ 

شہباز گل نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی صاحب کابھی شکریہ، ان کی اطلاع کیلئے عرض ہےعمران خان نے این آر او پھر بھی نہیں دینا۔

ٹیگز: