اگر حکومت میں آئے تو فیصل آباد کو میٹرو بنا کر دیں گے،8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں  شیر پر مہر لگانی ہے:شہباز شریف

 اگر حکومت میں آئے تو فیصل آباد کو میٹرو بنا کر دیں گے،8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں  شیر پر مہر لگانی ہے:شہباز شریف

فیصل آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کاکہنا ہے  کہ   اگر حکومت میں آئے تو فیصل آباد کو میٹرو بنا کر دیں گے،8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں  شیر پر مہر لگانی ہے۔ فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ   اگر حکومت میں آئے تو فیصل آباد کو میٹرو بنا کر دیں گے،8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں  شیر پر مہر لگانی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ فیصل آباد نواز شریف کے ساتھ ہے، عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا گھر سمجھا ہے، نواز شریف اورمریم نواز کا فیصل آباد کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ فیصل آباد والوں کے لیے منصوبے لے کر آئے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت میں آئے تو فیصل آباد کو میٹرو بنا کر دیں گے۔ن لیگ فیصل آباد کے عوام کے لیے یہاں آئی ٹی یونیورسٹی بناکر دے گی. نوجوان اور بچے ملک کی طاقت اور سرمایہ ہیں، نوجوانوں کے لیے تعلیم کا انتظام کریں گے، نوجوان 8 جنوری کو شیر پر مہر لگائیں اور تعلیم کا انتظام کریں۔