کیا یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ ، ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے: نواز شریف

 کیا یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ ، ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے: نواز شریف

فیصل آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف  نے کہاکہ  کیا یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ ، ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے۔ نواز شریف نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں کہاکہ   کیا یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ ، ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے۔

 ان کاکہنا تھا کہ  فیصل آباد والوں زندہ باد، اس میں کوئی شک ہے کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔ شہباز شریف نے آپ کو میٹرو پر ٹرخا دیا لیکن فیصل آباد میں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے، ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے۔


پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1 کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک نوکری نہ دی، وہ دھرنے کر رہے تھے اور ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے تھے۔


سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔ نواز شریف نے بتایا کہ ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے جب مہنگائی نہیں تھی، روٹی 4 روپے اور چینی 50 روپے والا زمانہ واپس لائیں گے، ہمارے دور میں چینی 50 روپے کلو اور پیٹرول 65 روپے لیٹر تھا۔

 نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا کسی کو گھر ملا؟  جلسے میں موجود کوئی ایک شخص ہاتھ اٹھادے جسے گھر ملا ہو؟ ہم بلین ٹری والے نہیں ہیں، ہم جو بات کہتے ہیں وہ کرنا جانتے ہیں۔

 
ان کا کہنا تھا کہ یہ یوتھ ممی ڈیڈی والی نہیں ہے، کہتے ہیں یہ یوتھ کسی اور کے ساتھ ہے، نہیں یہ یوتھ ن لیگ کے ساتھ ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں بس یہ کہوں گا فیصل آباد زندہ باد۔

 انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے دائیں اور بائیں موٹر وے ہیں اور آپ کو کتنی موٹر وے چاہئیں؟ آپ نہیں بھی کہیں گے تب بھی ہم بنائیں گے، حکومت میں آکر روٹی، گیس، پیٹرول، چینی اور آٹا سستا کریں گے۔
 
 

نواز شریف نے کہا کہ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے اور کسی کو نہیں ملی، یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہے،
شہباز شریف صاحب! پانچ سال بعد یہاں کوئی بے روزگار نظر نہیں آنا چاہیے