Get Alerts

اسرائیل کا غزہ میں ڈاکٹر زودآؤٹ بارڈرز کی امدادی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ

اسرائیل کا غزہ میں ڈاکٹر زودآؤٹ بارڈرز کی امدادی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ

غزہ: اسرائیلی حکام نے غزہ میں متحرک بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹر زودآؤٹ بارڈرز (MSF) کی امدادی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق تنظیم اپنے کارکنوں کی فہرست فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث ان کی امدادی کارروائیاں معطل کر دی جائیں گی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی تنظیموں کو اپنے کارکنوں کی تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم، ڈاکٹر زودآؤٹ بارڈرز نے اسرائیل کے اس اقدام کو فلسطینیوں کی امداد میں رکاوٹ ڈالنے کا بہانہ قرار دیا ہے، اور اس فیصلے کو بین الاقوامی امداد کے عمل میں سنگین مداخلت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ٹیگز: