پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کل، پاکستان کو وائٹ واش کا چیلنج درپیش

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کل، پاکستان کو وائٹ واش کا چیلنج درپیش

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی اسپن کیلئے سازگار کنڈیشنز میں گرین کیپس کلین سوئپ کا آسٹریلوی خواب چکنا چور کرنے کا عزم لئے کل میدان میں اتریں گے. 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا برسبین اور میلبرن میں فتوحات کے ساتھ فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا ہے۔
پاکستان کی امیدوں کا مرکز یاسر شاہ ہوں گے، محمد نواز یا محمد اصغر میں سے کسی ایک کی اسکواڈ میں شمولیت بھی متوقع ہے تاہم کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بولنگ لائن اپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے۔ اس کے علاوہ اوپنر سمیع اسلم کی جگہ شرجیل خان کی ٹیم میں انٹری بھی ہو سکتی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا میچ پیر اور منگل کی درمیانی شب 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ نے 2-0 سے کلین سوئپ کیا تھا، کینگروز کے دیس میں اس خفت سے بچنے کے لئے قومی ٹیم کو غیرمعمولی کارکردگی پیش کرنا ہو گی۔