ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے نیو ائیر نائٹ کہاں گزاری ؟جانئے

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے نیو ائیر نائٹ کہاں گزاری ؟جانئے

کیپ ٹاﺅن: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی ان دنوں جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاﺅن میں موجود ہیں جہاں نوبیاہتا جوڑے نے نئی زندگی کی شروعات کے بعد پہلا نیو ائیر ایک ساتھ منا یا ۔ویرات کوہلی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی ۔

کیپ ٹاون کے خوبصورت ساحل پر چھٹیاں گزارتے ہوئے ویروشکا نے اپنے چاہنے والوں کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش اور صحت مند رہیں، ہماری طرف سے تمام لوگوں کو بہت سارا پیار ملے۔