انتخابات سے ملک میں تبدیلی ہی آتی ہے ، فوج کا کوئی عمل دخل نہیں : میجر جنرل آصف غفور

انتخابات سے ملک میں تبدیلی ہی آتی ہے ، فوج کا کوئی عمل دخل نہیں : میجر جنرل آصف غفور

 راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس ہے ، وہی فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پاس ہے ۔

انھوں نے کہا کہ آئی سی جے میں کلبھوشن یادیو کے کیس کی کچھ عرصہ قبل سماعت ہوئی ہے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سیاسی استحکام ہوگا ، جمہوریت ہوگی تبھی پاکستان آگے چلے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انتخابات قومی سرگرمی ہے جس سے تبدیلی ہی آتی ہے ، فوج کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پاک فوج میں احتساب کا عمل بہت سخت ہے ، فوجی عدالتوں کی ضرورت اب بھی ہے لیکن فیصلہ حکومت کرے گی ۔