سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں اضافہ
سورس: file

کراچی:ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔   آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1600 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 21ہزار 300روپے فی تولہ ہو گیا۔

 
ایسوسی ایشن کے مطابق 1372روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 89 ہزار729 روپے ہو گیا۔

ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 94ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں