آئی پی پی کا ا نتخابات کے لیے اہم قدم ، امیدوار فائنل کرنے کےلیے  پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

آئی پی پی کا ا نتخابات کے لیے اہم قدم ، امیدوار فائنل کرنے کےلیے  پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

لاہور:آئی پی پی  نے ا نتخابات کے لیے اہم قدم  اٹھایا ہے اور  امیدوار فائنل کرنے کےلیے  پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔  استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابات میں ٹکٹوں  کیلئے 7 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

ترجمان آئی پی پی کے مطابق پارلیمانی بورڈ میں محمود مولوی، علی جونیجو، شیخ محمد فیروز، عمر فاروق، صائمہ ندیم، رضوان خان، سیمہ مولوی شامل ہیں۔7 رکنی پارلیمانی بورڈ آئی پی پی امیدواروں کے انٹرویوز اور ٹکٹوں کا فیصلہ کرے گا، پارلیمانی بورڈ کے سربراہ صوبائی صدر محمود مولوی ہوں گے۔

ترجمان  کا مزید کہنا ہےکہ ہماری نئی جماعت ہے لیکن 40 سے زائد سیٹوں پر ہمارے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، کراچی سے آئی پی پی بہتر تعداد میں نشستیں حاصل کرے گی۔

مصنف کے بارے میں