اسلام آباد : پاکستان نے برطانوی ایئر لائن کے بعد بنگلادیش کی بیمان ایئر لائن کو بھی اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق، بیمان ایئر لائن کو ڈھاکا سے کراچی کے درمیان براہ راست پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ اجازت 30 مارچ تک تین ماہ کے لیے دی گئی ہے، اور اس دوران بنگلا دیشی ایئر لائن کو پاکستان کی فضائی حدود میں منظور شدہ روٹ کے ذریعے پروازوں کی سہولت حاصل ہوگی۔
اس سے قبل، پاکستان نے برطانوی ایئر لائن نورس اٹلانٹک کو بھی پاکستان میں پروازیں چلانے کی اجازت دی تھی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ نورس اٹلانٹک ایئر لائن لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے اسلام آباد کے لیے براہ راست فضائی سروس شروع کرے گی۔