ملائیشین ایئرلائن کا کراچی کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان،باٹک ایئر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کریگی

ملائیشین ایئرلائن کا کراچی کیلئے براہ راست پروازوں کا اعلان،باٹک ایئر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کریگی

اسلام آباد : ملائیشیا کی باٹک ایئر لائن نے کراچی کے لئے بھی براہ راست پروازوں کا اعلان کیا ہے۔  باٹک ایئر کراچی کوالالمپور کے درمیان ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کرے گی، ایئر لائن آئندہ ماہ 31 اکتوبر سے کوالالمپور کراچی کے درمیان براہ راست فلائٹس کا آغاز کر رہی ہے۔

ایئر لائن اعلامیے کے مطابق باٹک ایئر کی پرواز او ڈی 135 کوالالمپور سے ہر منگل، جمعرات اور ہفتے کی رات پونے 8 بجے کراچی پہنچے گی۔

 انہی تین دنوں میں کراچی سے پرواز او ڈی 136 رات پونے 9 بجے کوالالمپور کیلئے روانہ ہوگی۔اس کے علاوہ ایئر لائن نے سٹوڈنٹس اور گروپ مسافروں کیلئے خصوصی پرکشش رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔


واضح رہے کہ باٹک ایئر لائن لاہور اور کوالالمپور کے درمیان پہلے ہی روزانہ براہ راست نان سٹاپ پروازیں چلا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں