Get Alerts

پی آئی اے کے برطانوی آپریشن میں توسیع، اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی

پی آئی اے کے برطانوی آپریشن میں توسیع، اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنے برطانوی آپریشن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے لندن کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔ پی آئی اے کی لندن پروازیں چھ سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں، جسے قومی ایئرلائن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: