Get Alerts

تائیوان کے معاملے پر پاکستان کا چین کی مکمل اور واضح حمایت کا اعادہ

تائیوان کے معاملے پر پاکستان کا چین کی مکمل اور واضح حمایت کا اعادہ

اسلام آباد : پاکستان نے ایک بار پھر آبنائے تائیوان میں حالیہ پیش رفت اور تائیوان سے متعلق سوالات پر چین کے مؤقف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین کو اپنا آہنی دوست اور ہر موسم کا تذویراتی شراکت دار سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات، جن میں تائیوان بھی شامل ہے، کے بارے میں اپنی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی وضاحت کی کہ پاکستان ہمیشہ سے "ون چائنا پالیسی" پر کاربند رہا ہے اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ تسلیم کرتا ہے۔ پاکستان کا مؤقف یہ ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اس اصول کی پاسداری جاری رکھے گا۔

ٹیگز: