Get Alerts

دھند کا راج، موٹروے ایم 3 اور ایم 4 کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند

دھند کا راج، موٹروے ایم 3 اور ایم 4 کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند

لاہور:ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 اور ایم 4 کے کئی سیکشنز عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 شیر شاہ سے شام کوٹ، خانیوال سے ملتان اور عبدالحکیم سے ملتان تک شدید دھند کے سبب ٹریفک کے لیے بند ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 3 جڑانوالہ سے درخانہ تک بھی دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کو قابو میں رکھیں اور لین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ حکام کے مطابق دھند میں احتیاط نہ برتنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سفر سے قبل سڑکوں کی صورتحال معلوم کریں اور موٹروے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

ٹیگز: