لاہور : ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں موٹروے کے متعدد حصے بند کر دیے گئے ہیں۔
موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک اور ایم 5 شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ میں کمی کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور سفر محفوظ بنایا جا سکے۔