بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایک گھر سے 11لاشیں برآمد

بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایک گھر سے 11لاشیں برآمد
کیپشن: تصویر بشکریہ دی واشنگٹن پوسٹ

نئی دہلی:بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایک گھر سے 11لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 خواتین ،3 نوجوانوں سمیت 4 مرد شامل ۔پولیس اس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے کہ واقعہ اجتماعی خودکشی کا نتیجہ یا قتل کی گھناو¿نی واردات ہے۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ تمام افراد کی لاشیں مکان میں لٹکی ہوئی تھیں ، تمام افراد کی آنکھوں پر پٹی بھی بندھی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 نوجوانوں سمیت 4 مرد شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ اجتماعی خود کشی کا واقعہ ہے یا پھر انہیں کسی نے قتل کیا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں