لاہور : بھارت سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سے لاہور کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں سرفہرست ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دہلی کا اے کیو آئی 274 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ لاہور میں یہ 228 رہا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شدت میں فرق دیکھا گیا، لوئر مال پر 441، بیدیاں روڈ پر 324 اور رائیونڈ روڈ پر 310 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
ملتان کی فضا بھی انتہائی آلودہ رہی، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 443 تک پہنچ گیا۔ دیگر شہروں میں سیالکوٹ 294، گوجرانوالہ 278 اور بہاولپور 217 اے کیو آئی کے ساتھ متاثر رہے۔
پنجاب حکومت نے سموگ سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات کم کیے جا سکیں۔