Get Alerts

پاکستان میں کورونا مزید 24 افراد کو نِگل گیا

Coronavirus, Pakistan, NCOC, PTI government, WHO

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں مزید چوبیس اموات اور ایک ہزار دو سو ستتر نئے کیسس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ بہتر فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد بائیس ہزار تین سو پینتالیس اور مثبت کیسوں کی تعداد نو لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو پچاسی ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں اس وقت کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد اکتیس ہزار 910 اور نو لاکھ 5 ہزار چار سو تیس افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں دس ہزار سات سو اکسٹھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں پانچ ہزار چار سو اٹہتر، خیبر پختونخوا چار ہزار تین سو بیالیس، اسلام آباد سات سو اناسی، گلگت بلتستان ایک سو گیارپ، بلوچستان میں 309 اور آزاد کشمیر میں پانچ سو تراسی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسوں کی تعداد بیاسی ہزار سات نو اناسی، خیبر پختونخوا ایک لاکھ اڑھتیس ہزار ایک سو اناسی، پنجاب تین لاکھ چھیالیس ہزار پانچ سو چون، سندھ تین لاکھ اڑھتیس ہزار تین سو ستاسی، بلوچستان ستائیس ہزار دو سو بیالیس، آزاد کشمیر بیس ہزار چار سو پانچ اور گلگت بلتستان میں چھ ہزار دو سو انتالیس افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی ، امریکا کی طرف سے موڈرنا ویکسین بطور امداد دی گئی ہے ۔

وزرات صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی ، پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا اور فائزر بھی استعمال کی جا رہی ہے ، جبکہ نجی شعبے کی طرف سے روسی ویکسین اسپوتنک بھی درآمد کی گئی تھی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان کو رواں ماہ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔